صوابی :ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بہن ،بھانجی قتل ،ملزم فرار

صوابی :ٹک ٹاک ویڈیو بنانے  پر بہن ،بھانجی قتل ،ملزم فرار

صوابی (این این آئی)خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں نے بہن اور بھانجی قتل کر دی۔۔۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے لیرن گدون میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اپنے بھانجے پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ملزم کی بہن اور بھانجی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ بھانجا محفوظ رہا۔ حکام کے مطابق ملزم کا بھانجا ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کردی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...