غفلت ،بے ضابطگی :نشتر ہسپتال کے 5 افسروں و سٹاف کو سزائیں
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں غفلت اور بے ضابطگی پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افسروں و سٹاف کو پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں سنا دیں۔
محکمہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر رجسٹرار سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی /نشتر ون ہسپتال ملتان کو دو سالہ سروس ضبطگی ،میڈیکل آفیسر نشتر ون ہسپتال اور میڈیکل آفیسر شعبہ اینستھیزیا کو بھی دو سالہ سروس ضبطگی کی سزا سنائی گئی ۔ ڈیمانسٹریٹر /ایڈمن رجسٹرار نشتر لیب نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو سن شورکی مائنر پینلٹی اور چارج نرس نشتر ون ہسپتال ملتان کو ایک سالہ سروس ضبطگی کی سزادی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments