بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم سے مل لیں

 بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم سے مل لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے مذاکرات کی بات تو ہو رہی ہے ، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کیلئے خط لکھا ہوا ہے ، تحریک انصاف کل وزیراعظم سے ملاقات کرے ، وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بیرسٹرگوہر بھی آجائیں۔

 رانا ثنا نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کرے گی تو ان کی اجازت کے بغیر کرے گی۔ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کے پی حکومت وفاق کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات میں رکاوٹ ہے ، گورنرراج،ایمرجنسی اورمذاکرات ٹیبل پرہیں، 4اکتوبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد آئی تو ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے ، سہیل آفریدی تمام چیزیں نااہلی والی کر رہے ہیں،پی ٹی آئی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...