موجودہ نظام مزید نہیں چل سکتا
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنمامصطفی کمال سے پاکستان قبائل موومنٹ کے صوبائی عہدیداران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مصطفی کمال نے موجودہ نظام کے حقائق سے پاکستان قبائل موومنٹ کے عہدے داران کو آگاہ کرتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ٹھوس دلائل پیش کیے ۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بد انتظام اور بد عنوان حکمران کراچی اور حیدرآباد پر 18 سال سے اس لیے ظلم کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کراچی اور حیدرآبادکے عوام سندھ کی آبادی کا 43 فیصد ہونے کے باوجود اپنا حکمران نہیں بدل سکتے ۔ موجودہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چلایا جاسکتا۔18ویں ترمیم نے ملک کو 4 آزاد صوبوں میں تقسیم کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments