پشاور:خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری قتل کرادیا

 پشاور:خاتون ڈاکٹر نے ہنی  ٹریپ کرکے افغان شہری قتل کرادیا

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقہ چمکنی میں 20 ستمبر کو افغان شہری کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے واقعے میں ملوث افغان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوایا اور قتل کروا دیا، ملزمہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول 1999 میں اس کے والد کے قتل میں ملوث تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے قتل کروایا۔پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...