اسلام آباد ہائیکورٹ:منشیات کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم

اسلام آباد ہائیکورٹ:منشیات  کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات کیس میں ٹرائل کورٹ کی عمرقید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

خان سید کی جیل اپیل پر سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہاکہ ملزم پر جھوٹا کیس بنایا گیا، اپیل کنندہ کا بھاری منشیات سے کوئی تعلق نہیں، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزم بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ ملزم پر تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں 59 کلو چرس سمگلنگ کا مقدمہ تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...