سرمایہ کاری بورڈ:گریڈ 16 تا 20 کی 17 اسامیوں کیلئے امتحان منسوخ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزیراعظم آفس کے ماتحت محکمہ بورڈ آف انویسٹمنٹ میں 16 تا 20 گریڈ کی 17 اسامیوں پر تقرری کا عمل منسوخ کر دیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق مذکورہ اسامیوں کیلئے 12 اکتوبر 2026 سے شیڈول امتحان فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ ان اسامیوں میں ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 20) کی ایک، ڈائریکٹر (گریڈ 19) کی چار، ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 18) کی چھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (گریڈ 17) کی تین اور پبلک ریلیشن آفیسر (گریڈ 16) کی تین اسامیاں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments