لیبر کوٹہ پر نجی کمپنیوں سے حج درخواستوں کی وصولی شروع
اداروں ،نجی کمپنیوں سے حج پورٹل پر درخواستیں 10اکتوبر تک وصول کی جا ئینگی وزارت مذہبی امورکی نجی کمپنیوں کیخلاف اعتراضات 20اکتوبرتک جمع کرانیکی ہدایت
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وزارت مذہبی امور نے اداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ،ادارے اور کمپنیاں صرف حج پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، درخواست گزار کمپنی یا ادارہ حج پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر متعلقہ ملازمین کی تفصیلات درج کرے گا، حج واجبات صرف متعلقہ کمپنی یا ادارے کے اکاؤنٹ سے جمع کرائے جا سکیں گے ، درخواستیں 10 اکتوبر تک پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول کی جا ئیں گی ۔ درخواست کی منظوری اور واجبات کی ادائیگی کا اعلان اور طریقہ کار بھی حج پورٹل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کے لیے پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں ،شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا،شکایت نہ ہونے کی صورت پرفارمنس گارنٹی واپسی کا سلسلہ 20 اکتوبر کے بعد شروع ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments