چار سال سے گاڑی کا مسئلہ بنایا ہوا:ہائیکورٹ محکمہ ایکسائز پر برہم
کہا گیا گاڑی ٹمپرڈ ہے ، ہم سے سب کچھ مت کھلوائیں، ضبط سے کام لے رہے ہیں کیس ایسے افسر کودیں جو قانون سمجھتا ہو:جسٹس خادم حسین، ایک ماہ میں فیصلہ کا حکم
اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری کی گاڑی کئی سال سے ٹرانسفر نہ ہونے کے خلاف کیس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ اسد اللہ کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے بزرگ ای ٹی او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ سینئر سٹیزن دکھائی دیتے ہیں، ہم ضبط سے کام لے رہے ہیں، چار سال سے گاڑی کا مسئلہ بنایا ہوا ہے، آگے سے کہا گیا گاڑی ٹمپرڈ ہے ، ہم سے سب کچھ مت کھلوائیں، اس کیس کا فیصلہ کریں گے ، کیس ایسے افسر کودیں جو قانون پڑھتا اور سمجھتا ہو۔ جسٹس خادم سومرو نے استفسار کیا ایک گاڑی کا چیسز ٹمپرڈ ہو تو قانون کے مطابق کیا ہوگا۔ ای ٹی او نے کہا گاڑی حکومت کے پاس رہے گی نیلام نہیں کر سکتے ۔ جسٹس خادم سومرو نے کہا جو نوٹسز آپ نے دیئے آپ کے جواب میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ ایکسائز آفس ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments