عدالتوں میں پی ٹی آئی کے کیسز ہی نہیں لگتے : انتظار پنجوتھا
خواتین کے ساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت،عمران کی پوری فیملی پر کیسز ہیں ایف آئی آر کا فونٹ بڑا کرنے سے انصاف نہیں ہو گا :چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ عام دہشتگردوں کیلئے عدالتیں کھلی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کیسز ہی نہیں لگتے، خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے یہ قابلِ مذمت ہے ،زرداری اور شہباز شریف کو باور کروانا چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی عمران خا ن کی پوری فیملی پر کیسز ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظار حسین نے کہا بانی کی غیر سیاسی تینوں بہنوں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے ،ایک وکیل کی والدہ کیلئے التماس کرتا ہوں ، ایف آئی آر کا فونٹ بڑا کرنے سے انصاف نہیں ہو گا ،عالیہ حمزہ کا کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر تھا،سزائیں فوری طور پر ختم ہو جاتی ہیں لیکن کیس لگایا ہی نہیں جا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments