مکہ معاہدہ مثبت پیشرفت امریکا ،اسرائیل کی ایران پر جارحیت کانتیجہ :روسی سفیر

مکہ معاہدہ مثبت پیشرفت  امریکا ،اسرائیل کی ایران  پر جارحیت کانتیجہ :روسی سفیر

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان میں روسی سفیر البر خوریف نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی مکہ معاہدے کو مثبت پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ امر یکا اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا نتیجہ ہے۔۔۔

 اس معاہدے کو آگے چل کر اپنے آپ کو مضبوط ثابت کرنا پڑے گا۔یہ مثبت بات ہے کہ خطے کے ممالک اپنے طور پر خود کی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران روسی سفیر نے کہا یوکرین اور اس کے مغربی سرپرستوں نے روس کے خلاف ایک مکمل پیمانے کی ہائبرڈ جنگ شروع کر رکھی ہے ، ان خوفناک جرائم کی ذمہ داری صرف کیف حکومت پر نہیں، جو ان کا براہِ راست مرتکب ہے ، بلکہ ان ممالک پر بھی عائد ہوئی ہے جو یوکرین کو اسلحہ اور قرضے فراہم کرتے ہیں۔ روس مخالف پابندیوں کے نتیجے میں یورپی یونین کو ایک سے 1.6ٹریلین یورو تک نقصان اٹھانا پڑا۔ روسی سفیر نے کہا کہ روس یوکرینی بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...