پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کیخلاف درخواست،وفاقی حکومت کو نوٹس
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔۔
جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی فیس عائد کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے ، وفاقی حکومت از خود قیمتوں میں ردوبدل نہیں کر سکتی، درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پٹرول 300روپے فی لٹر سے زائد ہے اور کم آمدنی کے باوجود عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے ،حکومت نے بغیر کسی شفاف فارمولے کے قیمتیں بڑھائیں اور پٹرولیم لیوی معاشی استحصال کے مترادف ہے ، پٹرول مہنگا ہونے سے خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبے شدید متاثر ہوں گے ۔ استدعا ہے کہ موجودہ قیمتوں کے نظام اور ردوبدل کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور عدالت عالمی قیمتوں کا تقابلی چارٹ طلب کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments