8 اکتوبر کو لوگ صوابی پہنچیں گے
کراچی (سٹاف رپور ٹر ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مذاکرات پاکستا ن کے 25 کروڑ عوام کا معاملہ تھا، مذاکرات میں ڈیڈلاک سیاسی استحکام پر ڈیڈلاک ہے۔۔۔
حکومت نے چھوٹے ایشو پر مذاکرات ناکام کیے ، مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار حکومتی ٹیم ہے ، ہم ذمہ دار سیاسی جماعت ہیں اور مذاکرات کے دوران باہر کوئی بات شیئر نہیں کی، تاہم افسوس ہے کہ شیری رحمن نے مذاکرات سے متعلق باہر جا کر ایسی باتیں کیں جو مذاکرات کا حصہ نہیں تھیں۔ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات وہی تھے جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کے احتجاج کے لیے رکھے تھے ، آٹھ اکتوبر کو پورے سندھ سے لوگ صوابی پہنچیں گے ، سہیل آفریدی قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان کے نمائندے ہیں، پوری قوم صوابی پہنچ کر لانگ مارچ میں شامل ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments