کراچی :نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق
کراچی(این این آئی)نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ہسپتال حکام کے مطابق مریض کو منکی پاکس کی علامات پر جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے جناح ہسپتال سے سندھ انفیکشن ڈیزیزز ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ مریض کو گردوں کی بیماری بھی لاحق ہے اور اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کی حالت بہتر ہے ۔مریض کے اہلخانہ کے مطابق اُسے پہلے ہی گردوں کی بیماری لاحق ہے ، مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 44 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 15 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments