سرکاری حج سکیم :پہلے روز 14605 عازمینِ نے دوسری قسط کی ادائیگی کر لی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری حج سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کے لئے پہلے روز14605عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی کر لی۔۔۔
ون لنک کے ذریعے 10 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی کی 899، افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیاحج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 9 اشاریہ 3 ارب موصول ہو گئے ،سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments