خرم آغا سیکرٹری میری ٹائم افیئرز مقرر، ظفر جمال خٹک آڈیٹر جنرل آف پاکستان واپس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزارت میری ٹائم افیئرز اور چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد خرم آغا کو وفاقی سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن مقرر کردیا گیا جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ظفر جمال خٹک کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments