پنجاب کی گندم پالیسی سے کسان متاثر، آٹاکی قلت ،مزمل اسلم

پنجاب کی گندم پالیسی سے کسان  متاثر، آٹاکی قلت ،مزمل اسلم

پشاور (این این آئی)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا پنجاب حکومت کی گندم پالیسی کے نتیجے میں پہلے کسان متاثر ہوا اور بعد ازاں خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت پیدا ہوئی۔

 انکے مطابق پالیسی سے مڈل مین کو فائدہ پہنچا جبکہ اب 7لاکھ 50ہزار ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے جس سے قومی خزانے پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔ غلط پالیسیوں اور فیصلوں کا براہ راست اثر آٹے ، روٹی اور ڈبل روٹی کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے اور منصوبہ بندی نہ ہونے سے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ، انہوں نے کہا اداروں کے 1.3 ٹریلین روپے کے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی واجبات 10 ٹریلین روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...