لیاقت بلوچ سے احسن اقبال کارابطہ، وزیراعظم کاپیغام پہنچایا
شہباز شریف اور حافظ نعیم طے شدہ شیڈول کیمطابق ملاقات کرینگے :نائب امیر ملاقات کے شیڈول کیلئے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی میں تفصیلات طے ہونگی
لاہور (سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رابطہ کیا اور پٹرولیم لیوی کے حوالے سے مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔ لیاقت بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات کے لیے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیاں جلد شیڈول طے کریں گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کریں گے ، جبکہ ملاقات کے شیڈول کے لیے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد تفصیلات طے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم سے ملاقات میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز سے متعلق امور پر بھی بات کریں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم لیوی، جسے جماعت اسلامی بھتہ قرار دیتی ہے ، مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments