اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن  کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں سندھ  ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گا،سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے ، جس کے پیش نظر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...