غربت تشویشناک حد تک بڑھ چکی
لاہور (این این آئی) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی،بیروزگاری اور غربت تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے اس سے انکار ممکن نہیں ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعداد و شمار کو مسترد کرنے سے زمینی حقائق بدلیں گے اور نہ ہی فاقوں سے دوچار غریب شہریوں کو تسلی ملے گی،پہلے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات بڑھ رہی تھیں اب آٹا روٹی کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، مہنگائی،غربت اور بیروزگاری میں اضافہ کی بڑی وجہ مہنگی توانائی، سیاسی عدم استحکام، کرپشن، دہشت گردی اور سرخ فیتہ کلچر ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا، سیلاب اور جنگیں بیڈگورننس کی ڈھال نہیں بن سکتیں، جب تک فنانشل مینجمنٹ کو بہتر نہیں بنایاجاتا، بہترین دماغوں کو پالیسی سازی کے مرکز میں داخل نہیں کیا جاتا تب تک یہ مسائل نہ صرف موجود رہیں گے بلکہ ان میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments