سپریم کورٹ بار انتخابات، امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کر دی، صدارت کے عہدے کے لیے سردار امان اﷲ اور سید امجد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سیکرٹری کے عہدے کے لیے میاں عرفان اکرم اور محمد عارف اعوان مدِمقابل ہوں گے ، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے سائرہ خالد راجپوت اور قاضی شہریار کے درمیان مقابلہ ہوگا،فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے محمد تنویر چودھری اور رائے اظہر اقبال امیدوار ہونگے ،نائب صدرخیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے حضرت سید اور محی الدین ہمایوں، نائب صدر پنجاب کے لیے چودھری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی، جبکہ نائب صدر سندھ کے عہدے کے لیے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف مدِمقابل ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments