اسلام آبادپولیس پرسوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد

اسلام آبادپولیس پرسوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد

اسلام آباد (ماہتاب بشیر)آئی جی اسلام آباد پولیس نے افسر وں اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے وردی میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے ، سیاسی و مذہبی خیالات کے اظہار اور محکمانہ یا خفیہ دستاویزات شیئر کرنے پر پابندی لگا دی۔

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی منظوری سے جاری نئی پالیسی کے تحت اہلکاروں کو ذاتی تشہیر، شہرت یا مقبولیت کے لیے وردی استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس اہلکار سرکاری گاڑیوں، دفاتر اور نجی مقامات پر وردی میں ویڈیوز نہیں بنا سکیں گے ،خلاف ورزی پرمحکمانہ کارروائی کی جائے گی۔نئی پالیسی کے مطابق افسران اور اہلکار پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا کو بیان نہیں دے سکیں گے ، عوامی فورمز پر خطاب نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی مضامین لکھ سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...