ہفتہ وار مہنگائی میں 0.57 فیصد اضافہ ، پٹرول ، آٹا ،چکن چائے ، دالیں مہنگی

 ہفتہ وار مہنگائی میں 0.57 فیصد اضافہ ، پٹرول ، آٹا ،چکن  چائے ، دالیں مہنگی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.57 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 11.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) کے حوالے سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 6 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 25 کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے کی قیمت میں 2.81 ، ڈیزل 1.37 ، آلو 0.89 ، چینی 0.37 ، گڑ 0.19 اور دال مونگ کی قیمت میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،اس کے برعکس آٹے کی قیمت میں 5.69 ، چکن 4.93 ، دال چنا 3.99 ، پٹرول وٹماٹر 2.40 ، دال مسور 1.29 ، تیار چائے 1.08 ، پکی دال 0.98 ، دال ماش 0.91 اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...