صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے تاریخی کردار اداکیا،وزیراعظم
اسلا م آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی تھی جو آج بھی برقرار ہے ۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت نے پاکستان، بھارت کو تصادم کے دہانے سے واپس لانے میں مدددی، انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے تاریخی کردار اداکیا،شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ڈونلڈٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا تھا، امید ہے صدر ٹرمپ کی امن کیلئے کوششوں کو اس بار مناسب پذیرائی ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments