بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبرمقرر،نوٹیفکیشن جاری

بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل  کمیشن کے ممبرمقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک اور ن لیگ کے رکن آفتاب شیخ کے استعفیٰ کے بعد یہ جگہیں خالی ہوئی تھیں ،چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 الف کی شق 2 کے پیراگراف (vii) کے تحت سینیٹ میں قائد ایوان اور قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نامزدگی کے بعد ن لیگ سینیٹر رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے رکنی قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرکے نوٹیفائی کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...