احسن اقبال کی ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
جمعہ کو وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے فرق پر کڑی نظر رکھی جائے اور گندم کے آٹے ، ضروری اشیائے خور ونوش، ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری،گرانفروشی ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے ڈی اے پی کھاد کی عالمی قیمتوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملنے والے ریلیف کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے تاکہ کاشتکاروں کو اس کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں غیر منصفانہ اضافے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کرایوں کی نگرانی کریں اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments