لانگ مارچ اب شارٹ ٹرم مارچ میں تبدیل:عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک کنٹینر باز نے یرغمال بنا رکھا، وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور(سٹاف رپوٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشتگردی ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ ان کا لانگ مارچ اب شارٹ ٹرم مارچ میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ یہ مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے اور نہ ہی پختون عوام کے مفاد میں، بلکہ یہ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں کیا جا رہا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پورا صوبہ غیر محفوظ ہے ، لیکن سڑکوں پر ہونے والا یہ مارچ مکمل محفوظ دکھائی دیتا ہے ۔ سکیورٹی فورسز صوبے کے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف ایک شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا ہے اور دہشتگردوں کے لیے نرم گوشے کا اظہار کرتا ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک کنٹینر باز نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام خود مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی اور اس کے ٹولے سے نجات دلائی جائے ۔ ان کے مطابق عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اب مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیوز تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments