پاکستان، ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق
اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ کی ملاقات، علاقائی و عالمی امن پر تبادلہ خیال نائب وزیراعظم کا کیتھولک برادری کی تعلیم صحت میں خدمات کو خراج تحسین
اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان اور ویٹیکن نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ اسحاق ڈار اور ہولی سٹی کے سیکرٹری برائے تعلقاتِ ریاست آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر کے درمیان ملاقات میں مکالمے ، علاقائی و عالمی امن اور مختلف مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دفتر خارجہ کے مطابق آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر پاکستان اور ہولی سٹی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر ہیں ،ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرچ بشپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ میں ہولی سٹی کے کردار کو سراہا، انہوں نے پاکستان کی کیتھولک برادری کی بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قابل قدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments