مہنگائی کی اڑان، گندم کیلئےہر شہر کا اپنا ریٹ، 58 سو روپے من تک فروخت

مہنگائی کی اڑان، گندم کیلئےہر شہر کا اپنا ریٹ، 58 سو روپے من تک فروخت

لاہور میں گندم 1350روپے مہنگی، 5100کی من فروخت،کراچی 5800،راولپنڈی ، اسلام آبادمیں ریٹ 5350 ہو گیا 20 کلو آٹے کاتھیلا نایاب ،روٹی20سے 25روپے تک جاپہنچی،آٹے کی سپلائی چین برقرار رکھنے کیلئے اقدامات مکمل :ڈی جی فوڈ

لاہور (عمران اکبر )اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی کم ہو گئی ،لاہور میں 1350روپے من اضافے کے ساتھ گندم کا ریٹ 5100 روپے تک پہنچ گیا، کراچی میں 5800،راولپنڈی اور اسلام آبادمیں ریٹ 5350 تک پہنچ گیا ،جنوبی پنجاب میں گندم فی من 5100 روپے ہے ، گراں فروشی سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی اڑان نہ رک سکی۔ دس کلو آٹے کے تھیلے کی 1130 روپے میں ازخود فروخت جاری ہے، 20 کلو آٹے کاتھیلالاہور سمیت دیگر شہروں میں نایاب ہے ،15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے پر سپلائی ڈیمانڈ سے زائد ہے ،سادہ روٹی 14روپے کی بجائے 20سے 25روپے میں از خود بیچی جا رہی ہے ،سرکاری گندم کی ریلیز پندرہ ہزار میٹرک ٹن کے بجائے صرف 3500میٹرک ٹن ہو رہی ہے۔

لاہور کو آبادی کے تناسب سے 15سو میٹرک ٹن گندم ریلیز کی جارہی ہے ،باقی پنجاب کے چالیس اضلاع کو صرف دوہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز ہو رہی ہے ، رحیم یارخان میں 5 ہزار 2سو میں گندم کی فی من ازخود فروخت جاری ہے ،اسلام آباد میں 53سو فی من ،پشاور میں 52سو روپے ،کراچی میں 58سو روپے فی من از خود فروخت جاری ہے ۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا دعویٰ ہے کہ پنجاب بھر میں تمام فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں اور آٹے کی پسائی مسلسل جاری ہے ،حکومت پنجاب کی جانب سے معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مسلسل نگرانی ہو رہی ہے ۔مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی چین برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...