چاند نظر آ گیا، یکم جمادی الاول آج منگل کو ہوگی
لاہور (سیاسی نمائندہ،اے پی پی)جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا ، یکم جمادی الاول آج منگل کو ہوگی ۔۔۔۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پیر کو ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کی ۔ \ملک بھر سے چاند کی رویت کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم جمادی الاول 1448 ہجری آج (منگل کو) ہوگی ۔وزارت مذہبی امور نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments