ٹیسٹ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
کنگزمیڈ (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے چار رکنی بولنگ اٹیک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔۔۔
جو اس سے قبل کسی ٹیم کے بولرز کے حصے میں نہیں آیا۔پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے جنوبی افریقا کے خلاف کنگزمیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مشترکہ طور پر 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔اعداد و شمار کے مطابق چاروں بولرز نے ایک ساتھ 38 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 602 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بولنگ یونٹ کی جانب سے سب سے بڑی تعداد ہے ۔کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ پہلی بار قائم ہوا ہے جس کا ٹوٹنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی، جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس کا مجموعہ تقریباً 430 وکٹیں رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments