صاحبزادہ فرحان کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہمیشہ جارحانہ کھیلنے کا اعلان

 صاحبزادہ فرحان کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہمیشہ جارحانہ کھیلنے کا اعلان

سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل مختلف انداز کی کرکٹ کھیلنے کا ذہن بنایا تھا، معاذ مختلف مراحل سے گزر کر ٹیم میں آئے ،عمدہ کھیل رہے ہیں عمران رندھاوا ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی مسلسل ایک ہی جگہ بالنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،قومی ٹی ٹونٹی کپتان

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل مختلف انداز کی کرکٹ کھیلنے کا ذہن بنایا تھا، ٹی 20 کرکٹ جب بھی کھیلوں گا جارحانہ انداز میں کھیلوں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے بعد معاذ صداقت، حسن نواز اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی موجود ہیں اس لیے انہوں نے جارحانہ شاٹس کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے معاذ صداقت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ کے مراحل سے گزر کر قومی ٹیم میں آئے ہیں اور بہت عمدہ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوان فاسٹ بالر محمد عمران رندھاوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہیں اور مسلسل ایک ہی جگہ پر بالنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد عمران رندھاوا کا دن ہے ، اسی لیے انہیں چار اوورز مسلسل کرانے کا موقع دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کل منگل کو کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...