کنگن پور:جائیداد تنازع پر چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

 کنگن پور:جائیداد تنازع پر  چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے علاقہ کنگن پور میں جائیداد کا تنازع خونیں تصادم میں تبدیل، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو مبینہ طور پراینٹیں مار مارکر قتل کردیا۔

فرید ٹاؤن نزد محلہ اسلام پورہ میں جائیداد کے تنازع پردو بھائیوں منیر اور سردار جان محمد کے درمیان جائیداد کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر نے پر جھگڑے میں بدل گئی، اس دوران چھوٹے بھائی  منیر نے بڑے بھائی سردار جان محمد کے سینے میں اینٹ ماری ، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...