مناواں :کھیتوں سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد

 مناواں :کھیتوں سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں کھیتوں سے نامعلوم 40 سالہ شخص کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں نت گاؤں میں کھیتوں سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور لاش قبضے  میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، شناخت نہیں ہو سکی، شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...