گیس چولہے میں اورنج شعلہ نظر آئے تو کیا مطلب ہے

 گیس چولہے میں اورنج شعلہ نظر آئے تو کیا مطلب ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اگلی بار جب آپ چولہے کو جلائیں تو اس سے نکلنے والے شعلوں پر توجہ مرکوز کریں۔

گیس کے چولہوں میں کچھ خطرات بھی ان کے شعلوں کے پیچھے چھپے ہوسکتے ہیں، جن میں سے ایک مسئلہ فضائی معیار ہے ۔مگر فضائی معیار سے قطع نظر آپ کو شعلوں کی رنگت پر بھی نظر رکھنی چاہیے ۔ماہرین کے مطابق گیس کے چولہے سے نکلنے والے شعلے عمومی طور پر نیلے رنگ کے ہوتے ہیں جن میں معمولی حد تک کوئی اور رنگ بھی نظر آتا ہے ۔ مگر جب شعلے کا بیشتر حصہ کسی اور مختلف رنگ کا ہو تو یہ ضرور اشارہ ہوتا ہے کہ کچھ تو غلط ہے ۔ اگر چولہے میں شعلے کی رنگت میں اورنج رنگ کا غلبہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ احتراق کا عمل مکمل نہیں ہو رہا اور ایسا اکثر گندے چولہوں، ہوا میں گرد و غبار یا نمی، برنر کے سوراخ بند ہونے ، ہوا کی فراہمی میں کمی یا برنر کی خرابی کے باعث ہوتا ہے پھر چولہے کو چیک کروانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...