چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
ڈاکوؤں نے گلبرگ،مانگا منڈی ،غازی آباد ،دیگر علاقوں میں شہریوں کو لوٹا کوٹ لکھپت ،اقبال ٹاؤن اور گجر پورہ سے 3 افراد کی موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گلبرگ میں ساجد سے 3لاکھ 35ہزار روپے اورموبائل فون، مانگامنڈی میں رؤف ،کوٹ لکھپت میں عنصر اورغازی آباد میں فیصل سے 3 ، 3 لاکھ روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں ظہیر سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون، گلشن راوی میں مستقیم سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں جواد سے 20 ہزار روپے اورنواں کوٹ میں ارباز سے 10 ہزار روپے لوٹ لئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد کوٹ لکھپت سے شاہد ،اقبال ٹاؤن سے صداقت اور گجر پورہ سے قاسم کی موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments