سلطان آف جوہور کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کا باضابطہ اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائشیا کے شہر جوہور بہرو میں شیڈول ’’سلطان آف جوہور کپ‘‘کیلئے پاکستان جونیئر انڈر 21 ہاکی ٹیم کے باضابطہ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔۔۔
جس کی قیادت محمد عماد کریں گے جبکہ منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز احسن محمود اور احتشام خان، ڈیفینڈرز عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ اور عثمان غنی، مڈفیلڈرز محمد شہیر، سیف اللہ، کپتان محمد عماد، حمزہ فیاض اور یحییٰ نجیب، جبکہ فارورڈز میں رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عدیل افضل اور عثمان یوسف شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments