مخدوم جاوید ہاشمی اور بیٹی کی مبینہ حراست، بازیابی کیلئے بیلف مقرر
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق ندیم نے معروف سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی اور۔۔۔
ان کی بیٹی آمنہ جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی گلگشت کے علاقے میں مبینہ غیر قانونی حراست کا نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا۔ بیلف نے درخواست گزار تنویر عالم ہاشمی کی جانب سے آر پی او ملتان کے خلاف دائر حبس بے جا کی درخواست میں بتائے گئے مقام پر چھاپہ مارا، تاہم دونوں وہاں موجود نہیں تھے ۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments