قانون بڑا بے رحم ،اسکے مطابق فیصلہ کرنا ہے :چیف جسٹس ہائیکورٹ
بروقت چالان پیش نہ ہونا، ناقص تفتیش فیصلوں میں تاخیر کی بڑی وجہ :عدالت رجسٹری محرر کی درخواست ضمانت ، ڈی جی اینٹی کرپشن کو رپورٹ دینے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کے کیس میں جھنگ کے رجسٹری محرر کی درخواست ضمانت پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس میں کہا ہے کہ قانون بڑا بے رحم ہے ،اس میں رحم نہیں ،عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ،ڈی جی صاحب چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کئے جاتے ؟اینٹی کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تاخیر کیوں کرتی ہے ؟ناقص تفتیش اور چالان بروقت جمع نہ ہونے سے فیصلے جلد نہیں ہوتے ،تفتیش جامع ہو تو کیسوں کے فیصلوں میں تاخیر نہیں ہوتی، بروقت چالان پیش نہ ہونا، ناقص تفتیش فیصلوں میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھنگ میں چھ جعلی رجسٹریاں درج کرنے کا مقدمہ درج کیا،اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد ایف آئی آر 2020 میں درج کی،درخواست گزار اس دوران ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا،اب اس کیس میں اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کو ملوث کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments