دنیا بھر میں 1 ارب 20 کروڑ افراد شدید غربت کا شکار

دنیا بھر میں 1 ارب 20 کروڑ افراد شدید غربت کا شکار

بھوک، تعلیم سے محرومی، صاف پانی و بجلی کی عدم دستیابی غربت کے اہم عوامل چین، ویتنام سمیت 33 ممالک 15 سال میں شرح غربت نصف کرنے میں کامیاب

واشنگٹن(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شدید غربت کا شکار افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ہوگئی ،شدید غربت پہلی بار 2010 کے بعد بڑھی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 کروڑ 15 لاکھ افراد  مزید شدید غربت کا شکار ہوئے، جن میں نصف سے زیادہ بچے ہیں۔ بھوک، تعلیم سے محرومی، صاف پانی اور بجلی کی عدم دستیابی غربت کے اہم عوامل ہیں۔ تاہم 33 ممالک گزشتہ 15 برس میں غربت کی شرح نصف کرنے میں کامیاب رہے، جن میں چین اور ویتنام بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...