ڈربن ٹیسٹ، ہیزل ووڈ کے 6 شکار، جنوبی افریقا کو شکست

ڈربن ٹیسٹ، ہیزل ووڈ کے 6 شکار، جنوبی افریقا کو شکست

421 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 206 رنز پر آل آؤٹ

ڈربن (سپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کی کیریئر بیسٹ بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو 214 رنز سے شکست دے دی۔ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں 421 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر ایڈن مارکرام نے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔مارکرام نے 237 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 358 منٹ تک کریز پر موجود رہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 206 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایڈن مارکرام (75)، ڈیوڈ بیڈنگھم (46)، مارکو جینسن (35) اور ویان ملڈر (29) کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 314 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس میں میٹ رینشا 82 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...