امریکی ماہرین معاشیات رابرٹ ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے نوبیل انعام جیت لیا
سٹاک ہوم(اے ایف پی)امریکی ماہرین معاشیات رابرٹ ہال اور مائیکل ووڈفورڈ کو معاشی اتار چڑھاؤ پر قابو پانے میں مالیاتی اور حکومتی پالیسیوں کے کردار پر تحقیق کے اعتراف میں نوبیل انعام برائے معاشیات سے نوازا گیا ہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جیوری کے مطابقیہ اعزاز مائیکرو اکنامک فاؤنڈیشن کے حوالے سے تحقیقی کام پر دیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر معاشی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ تحقیق سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ مالیاتی اور حکومتی اقدامات معیشت میں عدم استحکام کم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو متوازن رکھنے میں کس طرح کردار ادا کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments