بجلی کے کیپسٹی چارجز کیخلاف اپیل، نیپرا کو جواب کیلئے مہلت

  بجلی کے کیپسٹی چارجز کیخلاف  اپیل، نیپرا کو جواب کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیر استعمال شدہ کیپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی اور نیپرا کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 17 نومبر تک مہلت دے دی۔۔۔

درخواستگزار شہری اشبا کامران نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ حکومت غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی قیمت صارفین سے وصول کررہی ہے ،حکومت نے بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کئے ،مقامی انویسٹرز کو ڈالرز کے تناسب سے قومی گریڈ سے ادائیگی غیر آئینی ہے ،سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر فیصلہ کیا ،استدعا ہے کہ عدالت سسٹم میں آنیوالی بجلی کے تحت ادائیگیوں کا حکم دے ، ملوث نیپرا و دیگر حکام کے احتساب کا حکم بھی دیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...