جاپان کی پاکستانی افسران کیلئے 17سکالرشپس کی پیشکش
گریڈ 17تا 21 کے افسران سے نامزدگیاں طلب ،درخواستیں 27نومبر تک جمع ہونگی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جاپان کے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) 2026 کے تحت پاکستانی سول سرونٹس کیلئے 16ماسٹرز اور ایک پی ایچ ڈی سکالرشپ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ اقتصادی امور ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے گریڈ 17سے 21تک کے افسران کو نامزدگیاں بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ افسران جن کا پروبیشن سمیت سرکاری ملازمت کا تجربہ کم از کم تین سال ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ماسٹرز کیلئے عمر یکم اپریل 2027 تک 25 سے 40 سال جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے 25 سے 45 سال مقرر ہے ۔خواہشمند افسران جائیس کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دینے کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات اور نامزدگی کی ہارڈ کاپی 27 نومبر 2026 تک جمع کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments