منسوخ انتقالات کی بنیاد پر ملکیت ثابت نہیں ہوتی:سپریم کورٹ
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ منسوخ شدہ انتقالات کی بنیاد پر کسی جائیداد کی قانونی ملکیت ثابت نہیں کی جا سکتی جبکہ ملکیت متنازعہ ہونے کی صورت میں صرف قبضے کے حصول کا دعویٰ دائر کرنا کافی نہیں بلکہ ملکیت کے باقاعدہ اعلان کی استدعا بھی ضروری ہوتی ہے ۔
عدالت نے کمالیہ میں ایک کنال اراضی کے قبضے سے متعلق اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس شاہد وحید کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ عبدالرحیم (مرحوم) کے قانونی ورثا متنازعہ اراضی پر اپنی قانونی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ حق شفعہ کے دعوے میں قانون کے تحت مقررہ دونوں طلبیں ثابت کرنا لازمی ہے ، حق شفعہ کے ارادے کا بروقت اور واضح اظہار نہ کرنے اور قانونی تقاضے ثابت نہ ہونے پر دعویٰ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلے میں سر فراز احمد و دیگر کی اپیل مسترد کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments