جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے ملک بھرمیں جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے،مقامی اورملٹی نیشنل دوا سازکمپنیاں اب ٹو ڈی بار کوڈ سیریل نمبر درج کرنیکی پابند ہیں۔۔۔
ویٹرنری اور پولٹری ادویات پر بھی ٹو ڈی بارکوڈ کا نظام نافذ ہوگا۔ اسلام آباد میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے ٹوڈی بار کوڈ ٹرائل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا درآمدی ادویات بھی ملک بھرمیں "ٹو ڈی بارکوڈ"کے بغیر فروخت نہیں کی جا سکتیں،نو اکتوبر کے بعد مینوفیکچر ہونے والی ہر دوا پر2 ٹو ڈی بار کوڈ لگانا لازم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments