سکول واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
پشاور(اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ آج پشاور پھر سوگ میں ہے۔
ایمل ولی نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، خاتون ٹیچر اور بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے ،اپنے بچوں کو کھونے والے والدین کے دکھ اور کرب کا تصور بھی انتہائی تکلیف دہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments