لائبہ خودکشی کیس : ملزم نہار کی عبوری ضمانت منظور

لائبہ خودکشی کیس : ملزم نہار کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے لائبہ اعجاز کی مبینہ فراڈ کے بعد خودکشی کے معاملے میں شریک ملزم نہار محمد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

گزشتہ روز ملزم نہار محمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ وکیل صفائی کے دلائل کے بعدعدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے ، مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم نعمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...