چیئرمین پی ٹی آئی کا بانی کے ایکس اکائونٹ کی ملکیت سے اظہار لاتعلقی

چیئرمین پی ٹی آئی کا بانی کے ایکس  اکائونٹ کی ملکیت سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے کہا ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا گیا تھا، وہ صرف تحریری جواب جمع کرا دیتے ،بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتی ، استدعا ہے جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے ، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...