پبی میں پاکستانی و ملا ئشین افواج کی مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
انسدادِ دہشتگردی تجربات کے تبادلے ، جنگی مہارتوں میں اضافہ پر توجہ دی گئی مشق نے دیرینہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کی،آ ئی ایس پی آر
راولپنڈی (دنیا نیوز) پاکستان اور ملائشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق ‘‘ہرِماؤ مارخور-IV’’ کا چوتھا ایڈیشن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں اختتام پذیر ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق7 اکتوبر کو شروع ہونے والی دو ہفتوں پر مشتمل اس مشق میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے ، آپریشنل مشقوں، طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس مشق نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments